مراعات النظیر
معنی
١ - [ بدیع ] ایک شعری صنعت جس میں باہم مناسب رکھنے والی چیزوں کا ایک جگہ ذکر کرتے ہیں مثلاً ایک شعر میں چمن، پھول، سبزے وغیرہ کا ذکر کرنا، اس کو صنعت تناسب بھی کہتے ہیں۔ "اسی ایہام کے بطن سے رعایت لفظی یا مراعات النظیر پیدا ہوئی۔" ( ١٩٨٨ء، دو ادبی سکول، ٣٨٩ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مُراعات' کے آخر پر ضمہ اضافت لگا کر حرف تخصیص 'ا ل' لگا کر عربی زبان سے اسم 'نظیر' لگانے سے مرکب اضافی 'مراعات النظیر' بنا۔ اردو میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ ١٨٩٣ء کو "مقدمۂ شعر و شاعری" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں